اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھارتی مصنف اور محقق ڈی ایس جسپال نے کرتارپور کے تاریخی اقدام پر اظہار تشکر کیا اور پرجوش مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا ، جسپال باباگرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پاکستان میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےبھارتی مصنف اور محقق ڈی ایس جسپال کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے باباگرو نانک کے550ویں یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور کرتارپورصاحب راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راہداری کامقصدبھارتی سکھوں کی دیرینہ درخواست کوپوراکرناتھا، راہداری کاافتتاح قائداعظم کےپرامن ہمسائیگی وژن کےمطابق ہوا، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینےکی پالیسی پرگامزن ہے۔
بھارتی مصنف نے کرتارپور کے تاریخی اقدام پر وزیراعظم سے اظہارتشکر کرتے ہوئے عمران خان کی طرف سےپرجوش مہمان نوازی پربھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کا افتتاح، عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی
خیال رہے بھارتی مصنف جسپال باباگرو نانک کے550ویں یوم پیدائش کےسلسلےمیں پاکستان میں ہیں ، انھوں نےدرختوں کےنام سےمنسوب تاریخی گردواروں سےمتعلق کتاب لکھی، ان میں سےبہت سےگردوارے پاکستان میں واقع ہیں۔
یاد رہے 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے ، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔