ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی میں ملوث عمیر طارق بجاری ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سٹی کورٹ نے ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں اورنگی ٹاوٴن میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس حکام نے ڈکیتی میں ملوث زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو عدالت میں پیش کیا۔

گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی پر تاجر شاکر خان کے گھر میں دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کا الزام ہے ،ملزمان نے گھر سے 70 سے 80 تولہ سونا بھی چوری کیا ، ڈکیتی کی واردات میں دو گن مین خرم علی اور فرحان علی بھی مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمہ تاجر شاکر کی مدعیت میں تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔

عدالت نے گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں