جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سواروں کی ڈی ایس پی گلبرک کی گاڑی پرفائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی گلبرک کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یہ واقعہ مقتول ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی پر قاتلانہ حملے کے 15 منٹ بعد پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سماما شاپنگ مال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈی اسی پی گلبرگ ظفر حسین کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

چار مسلح افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، گاڑی میں موجود گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ پولیس افسر فائرنگ سے محفوظ رہے۔.

ڈی ایس پی گلبرگ دو روز پہلے ہی ٹریفک پولیس سے آپریشن ڈیپارٹمنٹ میں ضم ہوئے تھے, وہ اپنے گھر سے نکلے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا

مزید پڑھیں : کراچی، فائرنگ کے واقعات ڈی ایس پی سمیت 2 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ اس سے آدھے گھنٹے قبل ٹریفک پولیس افسر سمیت دو افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے، موٹرسائیکل سواروں نے ڈی ایس پی فیض علی شگری کو راشد منہاس روڈ پرنشانہ بنایا۔ جبکہ کنیزفاطمہ سوسائٹی میں گھرکے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں