جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں سپاہی نے ڈی ایس پی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو سپاہی نے گولی مار کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پکوڑا چوک کے قریب ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو گن مین نے گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سول کپڑوں میں پولیس موبائل میں سوار تھے اس دوران سپاہی آصف چانڈیو سے ان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر سپاہی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سپاہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب میڈیکو لیگل ڈاکٹر سول اسپتال نے بتایا کہ فیض محمد دایو کو مردہ حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایمرجنسی وارڈ سے مردہ خانے منتقل کروا دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں