تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئی

کراچی : عدالت نے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے کے کیس ملزمہ ڈاکٹرانعم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس تفتیش میں شامل ہونے کی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن کورٹ جنوبی میں ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے کے کیس میں ملزمہ ڈاکٹر انعم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ ڈاکٹرانعم کی آٹھ فروری تک ضمانت منظورکرلی ، خاتون کی ضمانت 1لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کی گئی۔

عدالت نے ڈاکٹر انعم کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی، خاتون کےخلاف تھانہ سول لائن میں ڈی ایس پی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں گاڑی روکنے پر مشتعل خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کی رنگین شیشے، فینسی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن پر گاڑی کو روکا گیا تو خاتون مشتعل ہوگئیں، خاتون نے ڈی ایس پی افتخار آرائیں سے نہ صرف بدتمیزی کی ، دھکے دیتی رہیں اور پھر تھپڑ مار دیا۔

جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کی مدعیت میں سول لائنز تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمےمیں خاتون اورساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے، ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کا کہنا تھا کہ خاتون نے کئی تھپڑ مارے، جس سے چشمہ ٹوٹ گیا، خاتون نے کہا آپ نوکر ہیں تو میں نے جواب دیا کہ ہم قانون پرعمل کرنے والوں کے نوکرہیں۔

Comments

- Advertisement -