جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ گرفتار دیگر تین ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا۔

گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، گرفتار تین ملزمان میں اظہار، محمود اور ستار شامل ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران 5نجی لوگ بھی پولیس پارٹی کےہمراہ تھے، گزشتہ روز عدالت میں ان پانچ نامعلوم افراد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مجسٹریٹ نے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ گرفتاردیگر3ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گذشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا اور پولیس سے آج پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں