منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’’جنوبی افریقہ کا دورہ دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت جنون ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہونا شہریوں کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے، یہاں کی ایک نسل اسٹار کرکٹرز کو اپنے میدان میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس بار کورونا کی وجہ سے شائقین میدانوں کا رخ نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ٹیم ہے، ربادا

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ امید ہے جنوبی افریقہ کا دورہ دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد ٹیم میں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔

ربادا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات شاندار ہیں، یہاں خود کو محفوظ محسوس کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں