جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

اہلخانہ نے دعا منگی کی رہائی کیلئے 20لاکھ روپے تاوان دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا منگی کی رہائی20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی جبکہ دعا کی والدہ نے کہا بیٹی کی رہائی کیلئےکچھ ادا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے20 لاکھ روپے ادائیگی کے بعد دعا منگی کو رہا کرایا، گزشتہ رات 2بجے اہلخانہ اوراغواکاروں کے درمیان رابطہ ہوا اور تاوان کی رقم طے ہونے کے 2گھنٹے کے اندر دعا اپنے گھر پہنچی۔

ذرائع کے مطابق دعا منگی 4سے ساڑھے 4کے درمیان اپنے گھر پہنچ چکی تھی ، گھر پہنچنے کی خبر سی پی ایل سی اور دیگر اداروں کو بعد میں دی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ی گئی دعا کی والدہ کا کہنا ہے دعامنگی گھر پہنچ گئی ہے، ہمیں کچھ نہیں کہنا، بیٹی کی رہائی کیلئے کچھ ادا نہیں کیا، آپ سب کی دعاؤں سے بیٹی گھر واپس آئی، دعامنگی کے لیے احتجاج کرنے والوں کی شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں : دعا منگی گھر پہنچ گئی ، اہلخانہ کی تصدیق

یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس سےاغواکی گئی دعامنگی ایک ہفتےبعد گھر پہنچی، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ دعا منگی گزشتہ رات گھرپہنچی اور خیریت سےہے جبکہ مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

دعا منگی کے ماموں وسیم منگی نے اےآروائی نیوز پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا الحمدللہ دعا گھرپر خیریت سےہے، کمیونٹی سے مشاورت کےبعد دعا منگی سے متعلق فیصلہ کریں گے، معاملے پر بہت سے پہلو ایک ساتھ اکٹھے ہوگئے ہیں، دعا منگی کی واپسی میں بہت سےچیزیں شامل ہیں۔

واضح رہے 30 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفینس خیابان بخاری سے نامعلوم اغواکاروں نے دعا منگی کو اغواکیا تھا، جبکہ اس کےدوست حارث کوگولی مارکرزخمی کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں