کراچی : دعا زہرہ کیس میں نئی پیش سامنے آگئی اور فیملی کورٹ نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیملی کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں والد کی بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کےذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طورپروالدین کےساتھ رہےگی، بچی کی فلاح وبہبودکومدنظر رکھتےہوئےحقیقی والدین کےحوالےکیاجارہاہے۔
فیملی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی تمام ضروریات،تعلیم،خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔
عدالے نے کہا کہ بچی نےخوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔
کورٹ کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نےبچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کےحوالےکرنے کا فیصلہ دیا۔
بعد ازاں عدالت نے بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی والد کی درخواست نمٹادی۔