ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں عدالت نے دعا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کی تھی، عدالت نے ضمنی چالان طلب کر لیا، تاہم مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے مہلت طلب کر لی، واضح رہے کہ بدھ کو پیشی پر عدالت نے ضمنی چالان آج یکم اگست کو طلب کیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کا وقت دیتے ہوئے اگلی پیشی پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دعا زہرا نے مرضی سے شادی کی ، شوہر ظہیر نے بڑا قدم اٹھالیا

بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے سامنے پیشی پر ظہیر کے وکلا نے دعا زہرا کا 164 کا اعترافی بیان قلم بند کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم دعا زہرا کے والدین نے مخالفت کی کہ لڑکی کی عمرکم ہے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں