جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دعا زہرہ معاملے کا ڈراپ سین: ویڈیو بیان دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، 10 روز سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی, جہاں لڑکی نے نکاح بھی کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق دعا زہرہ نے لاہورسے ایک بیان بھی دیا ہے جس میں اس نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی ۔ بتایا گیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے لاہور اور کراچی کی پولیس مسلسل رابطے میں ہے۔

لڑکی کو جلد ہی لاہور سے کراچی منتقل کردیا جائے گا جب کہ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے ، جس لڑکے سے نکاح کیا اس کا تعلق لاہور سے ہی ہے۔

- Advertisement -

دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے، گھر والے تشدد کرتے تھے، زبردستی میری شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے۔

دعا کے مطابق مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے یہاں آئی ہوں اور کوئی قیمتی سامان بھی ساتھ نہیں لائی، گھر والوں نے میری غلط عمر بتائی،14نہیں 18سال کی ہوں۔

دعا نے مزید کہا کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ خوش ہوں، مجھے تنگ نہ کیا جائے، اپنے ۔بیان حلفی میں دعا زہرہ نے17 اپریل کو ظہیر احمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی۔

خیال رہے کہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی ، 14سالہ دعا کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم کی 4 رکنی ٹیم دعا زہرا کے گھر پہنچی تھی ٹیم میں 2 خواتین ، فارنزک ایکسپرٹ، ٹیکنیکل ، سائکلوجسٹ ، تفتیشی افسر شامل تھی، خصوصی ٹیم نے دعا زہرا کے گھر کا جائزہ لیا اور اہلخانہ سےسوالات کیے گئے۔

قبل ازیں دعا زہرہ کے والد نے بتایا تھا کہ پولیس کی جانب سے کسی اور لڑکی کی فوٹیج دکھا کر اسے دعا ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، غلط رپورٹ پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

والد نے دعا زہرہ کے اغوا میں گلی کے ہی کسی فرد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا کبھی اکیلے گھر سے باہر نہیں نکلی ، جو کوئی بھی بچی کو لے گیا ہے خدا کے لیے زندہ سلامت واپس پہنچا دے۔

جب کہ آج ہی دعا کی والدہ کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں کئی دن سے سوئی نہیں ہوں ، کھانا بھی نہیں کھایا جاتا، میری دوسری بچیاں بھی پریشان ہیں اور بہن کی یاد میں روتی ہی۔

میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ، دعا گھر آجاؤ اور اگر کوئی لے کر گیا ہے تو خدا کے واسطے ایک ماں کی بد دعا مت لو ، اسے گھر جانے دو، ماں باپ سے ملنے دو، ہم اس کے بغیر نہیں جی سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں