کراچی : دعا زہرا کیس میں تفتیشی افسر نے چالان اور ملزمان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کیس میں تفتیشی افسر نے رپورٹ سیشن عدالت میں پیش کر دی،جس میں تفتیشی افسر نے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مغویہ کی بازیابی اور ظہیر کی گرفتاری کے لیے ٹیم پنجاب میں موجود ہے، چالان اور ملزمان پیش کرنےکے لیے مہلت دی جائے۔
ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےتفتیشی افسرہٹانےکاحکم دیاہے ، شوکت شاہانی اب کیس کے تفتیشی افسر نہیں رہے۔
وکیل ملزم نے بتایا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل دوسری عدالت میں مصروف ہے، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
گذشتہ روز سیشن کورٹ نے دعا زہرا کی استدعا قبول کرتے ہوئے دعا زہرا کو لاہورکے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دعا زہرا نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔