اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد والدین کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، اب اگر آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، میڈیکل بورڈ نے ثابت کردیا بچی 16 سال سے کم ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اب بچی کے بیان دیکھ کر کیس کا فیصلہ کرناہے، بچوں کو ہمیں سمجھانا ہوگا، ہر چیز کا کوئی قانون ہے، پنجاب کے قانون چائلڈ میرج ایکٹ میں بھی شادی نہیں بنتی ہے۔

ناصر جبران نے تفتیشی افسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفتیشی افسر ملزم کےساتھ تصویرکھنچواتاہےیہ شرم کی بات ہے،ایسا تفتیشی افسر کیسے تفتیش کرے گا جو اس کیس کو اغوا کامعاملہ نہیں سمجھتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غیرذمہ دارافسرکے پاس اس کیس کی فائل ہے، جب کوئی پولیس کی وردی پہنتاہےتواس پرملک کاقانون نافذہوتا ہے۔

والدین کے وکیل نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد یہ کہنا کہ یہ اغوا کا کیس نہیں ہے، آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے ، ہم آئی او کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کاگمان تھاکہ بچی کی عمر 18سال ہے، ان لوگوں کو میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد لڑکی کے والدین سے معافی مانگی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں