جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دعا زہرہ کے والدین کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دعا زہرہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ سے بیٹی کو کراچی لانے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ظہیر احمد کے خلاف اغوا کا کیس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کے ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد والد اور والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

والد نے کہا کہ دعا زہرہ دباؤ میں بیان دے رہی ہے، اس نے کہا کہ میں تشدد کرتاہوں، 18سال سے کم عمر بچی کو لیکر جانا اغوا ہے، میری بیٹی کواغوا کیا گیا اوراپنی مرضی سے بیان دلوایا جارہا ہے۔

- Advertisement -


والد دعازہرہ کا کہنا تھا کہ ظہیراحمد کو نہیں جانتا، کلیش آف کلین نامی گیم پر دعازہرہ اور ظہیر کی دوستی ہوئی ، ایسےگیمز میں کالنگ سسٹم ہوتے ہیں، جورابطہ ہوا گیم کےذریعے ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی رشتے کا معاملہ ہوتاتوایک گھرمیں رشتہ بھیجتے، 18 تاریخ کو میں کسی سے ملنے گیا، میرے ان کے گھر جانے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ دعا کے خلاف جوقانونی کارروائی ہونی ہےوہ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ سےاپیل ہےکہ اسےکراچی واپس لایاجائے ، بیٹی انڈرایج ہے، اس کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رکھا جائے۔

اںھوں نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سےدرخواست کی بچی کراچی سے اغواہوئی ،مقدمہ بھی کراچی میں ہوناچاہیے، میری بیٹی ویڈیومیں دباؤ میں بول رہی ہے، چاہتاہوں کہ صاف شفاف ٹرائل کرایا جائے۔

دعا زہرہ کی والدہ نے بھی کہا کہ میری بیٹی کی عمرابھی13سال ہے، میں ظہیراحمدکےخلاف اغواکاکیس دائرکروں گی، نکاح خواں نےبھی نکاح کرانے سے انکارکیا جبکہ نکاح نامے پر تاریخ اور مہر موجود نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں