جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات پر قدرت مہربان، بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی دو ریاستوں سے اربوں کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے جسے بہت اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب ریاست میں 2005 کے بعد اربوں کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، یہ گیس دراصل ’شیلو گیس‘ کہلاتی ہے جس میں تھوڑا پانی اور کاربن مونو آکسائیڈ ملا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی باضابطہ تصدیق گزشتہ روز کی گئی جبکہ حکام نے آج آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

- Advertisement -

اتنی بڑی تعداد میں گیس کی دریافت سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی قسمت بدل سکتی ہے، کیونکہ شیلو گیس کو تھوڑا سا ریفائن کرنے کے بعد قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے خوشخبری ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

انجینئرنگ کنسٹریکشن کے سینئر مینیجر کا کہنا تھا کہ گیس کی دریافت متحدہ عرب امارات کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو ہنگامی بنیادوں یعنی ایک سال کے اندر محفوظ بنائیں اور استعمال میں لائیں۔.

اُن کا کہنا تھا کہ دبئی، ابوظبی اور شارجہ سے دریافت ہونے والی کو باآسانی اچھی قیمت برآمد (ایکسپورٹ) بھی کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس کے ذخائر تلاش کرنے کا کام سعودی کمپنی آرماکو کی زیر نگرانی جاری ہے اور اُن کے ماہرین نے اس حوالے سے ایک اور کمپنی کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی اور ابو ظبی میں پانچ ہزار اسکوائر کلومیٹر میں گیس کے اربوں ٹن ذخائر موجود ہیں جبکہ جبل علی پر بھی 80 ارب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں