ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 20 سے 28 فروری 2025 تک مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روزانہ اوسطا 2 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے، سب سے زیادہ مسافر آج 22 فروری 2025 کو آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ہفتے کے دوران انتہائی مصروف ترین وقت سے گزرے گا۔مسافروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد ورفت کی وجہ سکولوں میں تعطیلات ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے اور ٹرمینل ون اور 3 کے درمیان منتقل ہونے کے لیے دبئی میٹرو استعمال میں لائیں۔

متبادل ٹرانسپورٹ آپشنز اور اپ ڈیٹ نظام الاوقات کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔

ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔

دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

مزید برآں، زائرین میں معلوماتی کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے، جن میں سربراہی اجلاس اور اس کے کلیدی موضوعات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ آگاہی میں اضافہ ہو اور عالمی سطح پر اس ایونٹ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں