جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ: مسافروں کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں کےلیے اچھی خبر ہے کہ دنیا کا مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد گنجائش ‏کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ٹرمینل تھری پر کنکورسز کو کھولے جانے کے بعد اب ایئرپورٹ مکمل طور ‏پر فعال ہو چکا ہے جو کہ ہوائی اڈے کی مکمل فعالیت کے لیے آخری مرحلہ تھا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دبئی ایئرپورٹ اپنی تمام تر سہولیات ‏کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

Photo: Supplied

ایئرپورٹ کے تمام ٹرمنلز، کنکورسز، لاؤنجز اور ریسٹورنٹس 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کھول دیے ‏گئے ہیں۔
توقع ہے کہ ٹرمینل 3 دسمبر کےآخری عشرے میں 1.6 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم ‏کرے گا۔ دسمبر میں موسمِ سرما کی چھٹیوں، کرسمس تہوار کے دوران دبئی میں سیاحوں کی ‏تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔

اکتوبر میں دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور نومبر ‏میں ہر ہفتے 10 لاکھ مسافر مصروف ترین ایئرپورٹ کا استعمال کر چکے ہیں جو کہ اہم سنگ میل ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں