کراچی : دبئی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور ایئرلائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنیوالے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔
تفصیلات کوروناروک تھام کیلئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، ممالک میں بھارت،بنگلادیش، نیپال،سری لنکا،نائجیریا،جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنزکومتعلقہ ملکوں سےآنیوالےمسافروں کوبورڈنگ جاری کرنےسےمنع کیا گیا ، 14دنوں میں ان ممالک کےمسافروں کودبئی کاٹرانزٹ بورڈنگ کارڈجاری نہ کیا جائے۔
گذشتہ روز متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر فضائی پابندی میں 30 جون تک توسیع کی تھی ، پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہوگا۔
ذرایع کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسافروں پر امارات میں داخلے پر پابندی 30 جون تک برقرار رہے گی، پابندی کے حوالے سے قومی و غیر ملکی پروازوں کو آگاہ کردیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پابندی 12 مئی سے عائد ہے۔
خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔