دبئی میں ایک نئی قرار داد کے مطابق نئے سال 2024 کی آمد کے موقع پر سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک ہی استعمال کی مصنوعات کے بارے میں 2023 کی ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر (124) جاری کی ہے،
قرارداد جاری کرنے کا حتمی مقصد لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، ماحولیات کی حفاظت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
اس اقدام کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے کہ وہ ری سائیکل شدہ مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے، سرکلر اکانومی کے طریقوں سے ہم آہنگ ہو جو مقامی منڈیوں میں مصنوعات کی پائیدار ری سائیکلنگ کو فروغ دیتے ہیں۔
دبئی میں عائد کی جانے والی اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے پلاسٹک کے تھیلوں پر ہوگا۔ یکم جون 2024 سے نان پلاسٹک سنگل یوز مصنوعات بشمول سنگل یوز بیگز اس پابندی کے دائرے میں آئیں گی۔
ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی مصنوعات، بشمول پلاسٹک اسٹرر، ٹیبل کور، کپ، اسٹائرو فوم فوڈ کنٹینرز، پلاسٹک کے اسٹرا، اور پلاسٹک کاٹن کے جھاڑو پر یکم جنوری 2025 سے پابندی ہوگی۔
حج کی کوریج کرنے والی سعودی خاتون فوٹو گرافر نے تمام احوال بتادیا
یکم جنوری 2026 سے شروع ہونے والی یہ پابندی پلاسٹک کے کھانے کے کنٹینرز، پلاسٹک کی پلیٹوں، پلاسٹک کے دسترخوان اور مشروبات کے کپ اور ان کے پلاسٹک کے ڈھکنوں سمیت دیگر سنگل استعمال کی پلاسٹک مصنوعات تک بڑھادی جائے گی۔