تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

ابوظبی: امارات ایئر (ایمریٹس) نے مسسافروں کی سہولت کے لیے ٹکٹ خریدنے کے لیے ادائیگی کا آسان حل متعارف کروادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امارات ایئر نے مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے ادائیگی کا آسان طریقہ متعارف کروایا ہے جس کے تحت مسافر اب ’ایمریٹس پے‘ سے ٹکٹوں کی قیمت آسانی سے ادا کرسکیں گے۔

دبئی میڈیا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ سہولت جرمنی اور برطانیہ میں فراہم کی گئی ہے، ایمریٹس ڈاٹ کام کے ذریعے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

امارات ایئر نے ٹکٹوں کی رقم کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار جاری کرکے دنیا بھر میں اس حوالے سے پہلی فضائی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

امارات ایئر نے ایاٹا اور ڈوئچے بینک کے تعاون سے یہ سہولت متعارف کروائی ہے۔

ایمریٹس میں مالیاتی امور کے انچارج مائیکل ڈور سام نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ کمپنی نے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی اور محفوظ سہولت سے وہ افراد بھی استفادہ کرسکتے ہیں جو عام طور پر کریڈٹ کارڈ استعمال نہیں کرتے اور وہ مسافر بھی فائد اٹھا سکتے ہیں جو براہ راست ادائیگی کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -