تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دبئی: برطانوی سیاح پر 4 گھنٹے میں 1 لاکھ 75 ہزار درہم جرمانہ عائد

دبئی : محمکہ ٹریفک پولیس نے رفتار کی مقررہ حد کو عبور کرنے پر سیاحت کے لیے دبئی آنے والے برطانوی شہری پر چار گھنٹے کے میں 1 لاکھ 75 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے ایک برطانوی شہری نے شوروم سے 13 لاکھ درہم کی لیمبورگنی کرائے پر لی اور شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ شیخ زید پر قانون کی پرواہ کیے بغیر حد رفتار کو عبور کرتا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری کو تیز رفتار گاڑی چلانے کا بے حد شوق ہے اس لیے مذکورہ سیاح نے رینٹ پر لگژری گاڑی لی اور شاہراہ شیخ زید پر معین رفتار کو نظر انداز کرتے ہوا 240 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑاتا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے کے شوقین 25 سالہ برطانوی سیاح چار گھنٹے کے دوران 33 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، جس پر دبئی محکمہ ٹریفک کی جانب سے شوروم کے مالک کو ہر گھنٹے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نوٹس موصول ہوتے ہوئے رہے۔

غیر ملکی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے شوروم کے مالک فارس اقبال کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری پر چار گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 75 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ شاہراہ شیخ زید دبئی کی مصروف ترین روڈ ہے جس پر حد رفتار 140 کیلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے اور متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -