دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری پہنچانے والے افراد کے لئے ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کو مکمل کرلیا گیا ہے، ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے 2023ء میں ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024ء تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے تھے تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
دوسری جانب یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔
ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔
دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان
ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔