بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

رواں سال دبئی چیمبر میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: رواں سال دبئی چیمبر میں کتنی کمپنیاں شامل ہوئیں؟ حکام نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

دبئی چیمبر کی جانب رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سولہ ہزار نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں شامل ہوئیں جس کے بعد اس میں شامل کمپنیوں کی کل تعداد ،000 ،275 سے زائد ہوگئی جو سالانہ 68.5 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی فری اور ٹیکس فری اشیاء کی عارضی درآمد کی اجازت دینے والی بین الاقوامی کسٹم دستاویزات (اے ٹی اے کارنیٹس) جنوری اور اگست دو ہزار اکیس کے درمیان 2.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 47 فیصد اضافہ ہے، یہ میٹنگز، مراعات، کانفرنسوں اور نمائشوں انڈسٹری میں سرگرمی میں اضافے کی عکاسی ہے۔

دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او حماد بوعمیم نے کہا کہ تازہ اعداد و شمار کاروباری اعتماد، معاشی مسابقت، سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی نظر میں امارات پر بھروسے کی عکاسی کرتے ہیں، یہ سب حکومت کے کاروبار دوست اقدامات اور مراعات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے مسافروں کے لئے اہم اعلان

انہوں نے کہا کہ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی اور حال ہی میں اعلان کردہ "پچاس کے منصوبوں ” کا مقصد قومی تزویراتی منصوبوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع کرنا ہے جو دبئی کی ترقی کی رفتار کو مزید تیزکرے گا۔

حماد بوعمیم نے اس موقع پر جدید کمپنیوں کو راغب کرنے، دبئی کی دیگر مارکیٹوں کے ساتھ تجارتی عمل کو آسان بنانے، کاروباری طبقے کیلئے ضروریات کو پورا کرنے اور صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قومی قیادت نجی شعبے میں مقابلے کی فضا کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ دبئی چیمبر کے زیر اہتمام الیکٹرانک ٹرانزیکشنز کی تعداد جنوری تا اگست 2021 کے عرصے میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ چار لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال یہ تعداد چار لاکھ انیس ہزار تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں