تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی : دوا لینے کیلئے جانے والا نوجوان اچانک مالا مال ہوگیا

دبئی : خدا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے یہ مثال اس چینی باشندے پر صادق آتی ہے جو گھر سے والدہ کی دوائی لینے کیلئے نکلا اور جب واپس آیا تو اس کی زندگی بدل چکی تھی۔

ایک ایسا ہی واقعہ دبئی میں 15سال سے مقیم چینی باشندے کے ساتھ پیش آیا، رُوئی گو نامی چینی نوجوان کی ضعیف والدہ جو بیمار بھی ہیں، وہ ان کی دوا لینے کیلئے علاقے میں موجود ایک نئے تجارتی مال میں گیا۔

اس موقع پر مال کی انتظامیہ کی جانب سے ایک پرکشش انعامی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اپنی قسمت آزمائے گا۔

اس دوران اس نے مال سے ڈھائی سو درھم کی خریداری کی اور قرعہ اندازی میں شامل ہوگیا اور پھر اُس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب مال کی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی قرعہ اندازی میں اُسے یہ خوش خبری سُنائی گئی کہ وہ معمولی سی رقم خرچ کر کے دس لاکھ ریال کی قیمتی میسراتی گاڑی کا مالک بن گیا ہے۔

اسے اندازہ نہیں تھا کہ قدرت اس پر اتنی مہربان ہوجائے گی کہ وہ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائے گا، چینی نوجوان کو اس بات پر کافی دیر تک یقین نہ آیا کہ اتنی جلدی بھی قسمت اُس پر مہربان ہوسکتی ہے وہ خوشی کے مارے رو پڑا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے رُوئی گو کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سب ایک خواب سا لگ رہا ہے، اس شاپنگ مال نے مجھے اتنا خوش نصیب بنا دیا ہے کہ اب میں یہاں آتا رہوں گا۔

سچ کہا ہے کسی نے کہ جب قسمت آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہو تو دروازہ فوری طور پر بڑی خوش مزاجی سے کھول دینا چاہیے اور قسمت کو گھر کے اندر آنے کا موقع بھی دینا چاہیے کیونکہ ایسے موقع بار بار نہیں ملتے۔

Comments

- Advertisement -