تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: رشوت ٹھکرانے والے پولیس افسر کو ترقی مل گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 50 ہزار درہم رشوت ٹھکرانے والے پولیس افسر کو ترقی دے دی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 50 ہزار درہم رشوت لینے سے انکار پر حکام کی جانب سے ترقی دے دی گئی، پولیس افسر کو اس کی ایمانداری پر سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

دبئی پولیس چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق پولیس افسر محمد عبداللہ بیلا نے بھاری رشوت لینے سے صاف انکار کیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے الموہسنا میں پولیس افسر کو گینگ کی جانب سے شراب کی فروخت نہ روکنے پر 30 ہزار درہم ایڈوانس اور گاڑی کی رشوت دی گئی اور کہا گیا کہ 50 ہزار درہم ہر ماہ ادا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

دبئی پولیس کے فیس بک پیج کے مطابق دبئی پولیس چیف کی جانب سے محمد عبداللہ کو سرٹیفکیٹ اور ترقی کے علاوہ نقد رقم بھی بطور انعام دی گئی۔

پولیس افسر نے دبئی پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، عبداللہ کے ساتھی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ نہایت ہی ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دبئی پولیس نے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے جعلی پولیس اہلکاروں کے 7 رکنی گینگ کو گرفتار کیا تھا، گروہ نے پاکستانیوں سے 3.5 ملین درہم کی رقم لوٹی تھی۔

گرفتار ملزمان میں 39 سالہ اماراتی، 38 سالہ شامی شہری شامل تھے جبکہ دیگر 5 ملزمان کا تعلق دیگر ممالک سے تھا۔

Comments

- Advertisement -