بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دبئی کے ولی عہد کی پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ ماہ دبئی میں ایک پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مصروف شاہراہ پر پڑے کنکریٹ بلاکس کو ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے پر ولی عہد نے سوشل میڈیا پر اسٹوری لگاتے ہوئے پوچھا تھا کہ کوئی اس شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ شناخت ہونے پر انہوں نے عبدالغفور کو ٹیلی فون کیا اور جلد ملنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ ہمدان جلد پاکستانی ڈیلوری رائیڈر سے کیوں ملیں گے؟

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے پاکستانی عبدالغفور سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا کہ عبدالغفور آپ سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں