دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم وائرل ویڈیو سے ہیرو بننے والے پاکستانی ڈیلوری رائیڈر سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک ڈیلوری رائیڈر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مصروف شاہراہ پر پڑے کنکریٹ بلاکس کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر ولی عہد نے سوشل میڈیا پر اسٹوری لگائی اور پوچھا کہ کوئی اس شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔
بعدازاں انہوں نے پوسٹ کیا کہ "اچھا آدمی” مل گیا ہے "شکریہ عبدالغفور، آپ ایک اچھے انسان ہیں ہم جلد ہی ملاقات کریں گے!
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان نے کہا کہ اس دن آرڈر دینے کے لیے نکلا، عبدالحکیم چوراہے پر انتظار کر رہا تھا کہ میں نے بلاکس کو دیکھا ایک ٹیکسی بلاک کے اوپر سے گزر گئی اور ڈرائیور تقریباً اپنی کار پر قابو کھو بیٹھا تب میں نے محسوس کیا کہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔