تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی کی ڈیزرٹ سفاری، سعودی عرب میں سیاحت کیلئے بڑا منصوبہ

ریاض: بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کیلئے دبئی کی ڈیزرٹ سفاری سعودی عرب میں لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ سعودی گروپ الجان اینڈ برادرز دبئی کی ڈیزرٹ ایڈونچرر کی مہمات مملکت میں لانے کا منصوبہ تیار کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشترکہ منصوبے پر عریبین ٹریول مارکیٹ میں دستخط کیے گئے جس کے تحت سعودی عرب میں تمام سروسز پر مشتمل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی جو دبئی کی ڈیزرٹ ایڈونچرر ٹورازم کی طرز پر ہوگی۔

اس حوالے سے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او فہد حمید الدین کا کہنا ہے کہ گزرے 18 ماہ کی مشکلات کے باوجود ہم نے ملک کے مختلف حصوں کی سیر وتفریح کی سرگرمیاں برقرار رکھیں۔

سعودی عرب میں سمندری سیاحت کا شاندار ٹور

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں سیاحت کے مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔

خیال رہے کہ الجان اینڈ برادرز مشرق وسطیٰ کے بڑے نجی گروپس میں سے ایک ہے، جس کا کاروبار کپڑے، ریئل اسٹیٹ، سامان رسد اور تفریح کے میدانوں میں پھیلا ہوا ہے۔

الجان اینڈ برادرز نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی سیاحت کا شعبہ مزید پھلے پھولے گا۔

Comments

- Advertisement -