تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

موت کا امکان 80 فیصد، دبئی کے ڈاکٹرز نے ایشیائی کی جان بچا لی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے ایک ایسے مریض کی جان بچائی ہے جسے ایمبولنس اگر برق رفتاری سے نہ پہنچاتی تو وہ راستے میں جاں بحق ہو جاتا، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت کا امکان 80 فی صد تھا، لیکن آپریشن کر کے اسے بچا لیا گیا۔

الامارات الیوم کے مطابق یو اے ای میں دبئی کے التداوی اسپتال اور امدادی خدمات دبئی فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم نے ایک ایشیائی مریض کی زندگی بچا لی، امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر حسین حشمت نے بتایا ’ایشیائی مریض کی عمر پچاس سال ہے، جسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا، ایمبولنس اہلکار ریکارڈ وقت میں اسے اسپتال لائے تھے۔‘

انھوں نے بتایا کہ معائنے سے پتا چلا کہ ایشیائی کے دل میں خون جم گیا ہے جس سے دل کا دورہ پڑا، دل سے جسم کے اہم حصوں کو خون کی سپلائی بند ہو گئی تھی، یہ ایسی صورت حال ہے جس میں موت کا امکان 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر حشمت کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا ایشیائی مریض کو بچانے کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی، دل، انتہائی نگہداشت اور اینڈوکرائن شعبوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ فوری آپریشن کیا جا سکے، یوں ہنگامی بنیاد پر مریض کا آپریشن کیا گیا جو 90 منٹ جاری رہا۔

میڈیکل ٹیم نے مریض کی 2 شریانوں کو پھیلانے کے لیے فوری طور پر کیتھیٹرائزیشن سرجری کی، جس میں دوا لگے غباروں کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے، اس طریقہ کار کی وجہ سے شریان میں اسٹنٹ لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

ڈاکٹر حشمت کے مطابق یہ تکنیک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ ہے، کیوں کہ اس میں باہر کی کوئی شے جسم کے اندر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور شریان کھل جاتی ہے، انھوں نے بتایا کہ سرجری کے دوران مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، آپریشن کے بعد اب وہ صحت یاب ہو گیا ہے، اور اس کی سانس اور دل کے افعال معمول پر آ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -