تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

دبئی: ٹریفک جام کے مسئلے کا حل، ڈرون ٹیکسی متعارف

دبئی: شاہراہوں اور مواصلات کے سربراہ میتھیو الطاہر نے اعلان کیا ہے کہ آزمائشی پروازوں میں کامیابی کے بعد اب شہر میں نقل و حرکت کے لیے ڈرون ٹیکسی چلائی جائے گی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے عالمی سربراہان حکومت کے اجلاس میں کیا۔ دورانِ بریفننگ میتھیو الطاہر نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ای ہینگ 184 نامی ڈرون ٹیکسی کی آزمائشی پروازیں کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آزمائشی پروازوں کے بعد اب ان ٹیکسیوں کو شہر میں نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جائے گا، ڈرون ٹیکسی کی خصوصیت ہے کہ یہ 100 کلو گرام تک وزن کے حامل مسافر کے ساتھ تقریبا 30 منٹ تک پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کامیاب آزمائشی پرواز کی ویڈیو

میتھیو الطاہر نے کہا کہ ڈرون ٹیکسیوں کی سروس کا باقاعدہ آغاز رواں برس جولائی میں کردیا جائے گا، جس میں ایک مسافر کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ٹیکسی صرف ایک ماڈل نہیں بلکہ اس میں بیٹھ کر دبئی کی فضاؤں کا تجربہ بھی کیا جاسکے گا، ڈرون ٹیکسی کو جون 2016 میں امریکی ریاست نیواڈا میں بھی آزمایا جاچکا ہے۔

فضائی مناظر کی ویڈیو

اس ڈرون میں کنٹرول کے لیے صرف ایک ٹچ اسکرین نصب ہے،محکمہِ مواصلات کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق اسے کمانڈ سینٹر سے خود کار پائلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،اس کی رفتار سو میل فی گھنٹہ بتائی گئی ہے اور ایک بیٹری پر یہ 30 میل کی اڑان بھر سکتا ہے۔

Comments