تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی کی سڑکوں پر مستقبل میں‌ کیسی ٹیکسیاں‌ نظر آئیں‌ گی؟

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی روڈ اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے الیکٹریکل ٹیکسیاں اور گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈ اتھارٹی نے اپنے مقررہ ہدف میں سے پچاس فیصد ٹیکسیوں کو مکمل الیکٹرک یا ہائبرڈ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائے منصوبہ بندی اور کارپوریٹ گورننس ناصر بوشہاب نے خوش خبری سنائی کہ 2027 تک سب ہی ٹیکسیوں کو الیکٹریکل یا ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر تبدیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ سات سالوں میں الیکٹریکل گاڑیوں کی خرید و فروخت کو فروغ دیا جائے گا اور ایسی گاڑیاں چلانے والوں کو پارکنگ، روڈ فیس کی چھوٹ بھی دی جائے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی سالانہ فیس میں معافی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے تین سالوں میں گاڑیاں اور 7 سالوں میں سڑک پر چلنی والی تمام ٹیکسیاں بجلی سے چلنے والی ہی ہوں گی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوشہاب نے بتایا کہ ’فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے پیرس میں معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں، الیکٹریکل گاڑیاں بھی اُس معاہدے کے حصے میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنے طویل المدت منصوبے کے تحت 2050 تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو کاربن کے صفر اخراج پر لانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں