تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سمندر میں‌ ڈوبنے والا نوجوان 2 گھنٹے بعد زندہ برآمد

دبئی سمندر میں گرنے والا نوجوان زندہ سلامت برآمد ہوا جسے دیکھ کر اُس کے دوست اور گھر والے بھی حیران رہ گئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کا 27 سالہ رہائشی نوجوان جمعرات کے روز تفریح کی غرض سے دوستوں کے ہمراہ کشتی میں بیٹھ کر گہرے سمندر میں گیا۔

راجویر نامی نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کی سالگرہ منانے کے لیے کشتی کرائے پر لی تھی، جو شام کے وقت دبئی مرینہ سے روانہ ہوئی، جس کے بعد مہمانوں نے بالائی ڈیک کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔

نوجوان نے بتایا کہ ’میں سب سے آخر میں اُس حصے کی طرف جارہا تھا کہ اچانک پیر پھسل گیا جس کے بعد میں توازن بگڑنے کی وجہ سے گہرے پانی میں جاکر گرا، میں نے سیٹی بجائی، مدد کے لیے آوازیں دیں مگر کسی نے نہیں سنا‘۔

نوجوان نے بتایا کہ ’اندھیرا ہونا شروع ہوا تو تب تک میرے پاس کوئی نہیں آیا، تقریباً پندرہ منٹ کے بعد مجھے ایک روشنی نظر آئی جو کشتی کی معلوم ہورہی تھی تو میں نے اُسی طرف تیرنا شروع کردیا‘۔

مزید پڑھیں: دو سال سے لاپتہ خاتون سمندر میں تیرتی ہوئی برآمد، ناقابلِ یقین واقعہ

نوجوان نے بتایا کہ ’تیراکی سے قبل میں نے گھڑی میں ٹائم دیکھا تھا اور جب ساحل پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ مجھے یہاں تک پہنچنے میں دو گھنٹے سے زائد وقت لگا ہے‘۔

راجویر کا کہنا تھا کہ ’میں نے بچپن میں تھوڑی بہت تیراکی سیکھی تھی مگر اتنا ماہر نہیں تھا، البتہ میں نے کئی بار جان بچانے والے شوز دیکھے تھے جس کو ذہن میں رکھا تو ہمت ملتی رہی‘۔

’دو گھنٹے تیراکی کرنا بہت مشکل کام تھا کیونکہ ایک وقت میں میرے ہاتھوں، پیروں اور سینے میں شدید تکلیف بھی ہوئی، جب میں ساحل پر پہنچا تو قے بھی ہوئی، یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود ایک اجنبی شخص مدد کے لیے پہنچا اور مجھے پتھروں سے نکال کر خشکی پر لایا، بعد ازاں اُس نے میرے بھائی کو فون کیا اور پھر میں اُن کے ساتھ گھر روانہ ہوا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سوئمنگ پول میں تیرتی کار کی حقیقت سامنے آگئی

راجویر نے بتایا کہ جب میں نے دوستوں سے رابطہ کیا تو وہ آواز سُن کر اور زندہ دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہوئے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ شاید اب میں نہیں بچوں گا۔ دوستوں نے بتایا کہ وہ میری گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دے چکے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -