بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑکنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو لیا، کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا، تاہم کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب ایک عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

آگ نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں کافی دیر تک آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل رہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم دور سے عمارت میں آگ کے بلند ہوتے شعلے نظر آرہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے 10 سے 12 فلیٹس تک محدود رہی، انہوں نے تصدیق کی کہ فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے اور اب تک کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل آج ہی کے دن دبئی مرینا میں ایک کشتی میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر ایک گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا مرحلہ 12:24 بجے شروع ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ڈیفنس نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں