اشتہار

ڈبل ڈیکر بس کو کھینچنے والا ’تگڑا ‘شخص

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں ان دنوں شہر کو دنیا کا صحت مند ترین شہر ثابت کرنے کے لیے ’30 ڈیز چیلنج‘ جاری ہے‘ اس موقع پر ایک شخص نے ڈبل ڈیکر بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ایک ڈبل ڈیکر بس کو کھینچ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایک ملازم ایک کھلے میدان میں ڈبل ڈیکر بس کو کھینچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ بس کا وزن 12.6 ٹن ہے اور مذکورہ شخص نے بھرے مجمعے میں اس بس کو چند فٹ کھینچ کردکھایا۔

- Advertisement -

ہفتے کے اختتام پردبئی سکائی ڈرائیو پر کئی خاندان دبئی فٹنس چیلنج کارنیول میں جمع ہوئے اوریہ موقع ایک اوپن فٹنس کلاس میں تبدیل ہوگیا۔


ویڈیو دیکھئے


 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں