یواےای میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے کے بعد ہفتے کے اختتام پر گولڈ کی قیمت کم ہو گئی۔
اگر آپ دبئی میں سونا خریدنا چاہتے ہیں تو آئندہ ہفتے قیمتوں کے اعتبار سے اچھا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ رواں ہفتے کے اختتام پر بڑھتی قیمتوں کو نہ صرف بریک لگا بلکہ اس میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔
اس ہفتے کے آخر میں 22قیراط کا ایک گرام 369 درہم پر آگیا جو کہ 380 درہم تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
خریدار سونے کی قیمت کے حوالے سے آئندہ دنوں میں اچھی امید رکھ سکتے ہیں کیونکہ اس میں مزید کمی ہو سکتی ہے اور کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 3,280 ڈالر فی اونس کی سطح تک آسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خریداروں اور سونا بیچنے والوں میں امید تھی کہ دبئی میں سونے کی شرح تقریباً 367 درہم فی گرام تک گر سکتی ہے۔ دھاتوں کی عالمی منڈی میں اس ہفتے کے شروع میں بلین کی قیمتیں 3,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کے بعد گر رہی تھیں اور یہ اب 3,318 ڈالر پر ہے۔