تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئے سال کی آمد پر دبئی حکومت کا شاندار اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کی آمد کے موقع پر جشن اور آتش بازی کے مقامات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

موسیقی، روشنی اور آتش بازی کو دیکھتے ہوئے اگر دبئی کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہیں ہوگا کیونکہ یہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، اس ضمن میں حکام نے چار مختلف مقامات کا اعلان کردیا جہاں پر نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اس ضمن میں دبئی کی بلند و بالا عمارت برج الخلیفہ پر اکتیس دسمبر کی رات ایل ای ڈی لائٹس کا زبردست شو منعقد کیا جائے گا بعد ازاں شاندار آتشبازی بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں: جشنِ سالِ نو، دبئی میں تیاریاں عروج پر، عام تعطیل، پارکنگ فیس معاف

مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کے پیش نظر عمارت کی طرف آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند کردیے جائیں گے۔

اسی طرح الجمیرہ، برج العرب اور دبئی فیسٹیول سٹی میں بھی شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاح شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -