تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اہم معاہدہ کرلیا

دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے ٹرین سسٹم کی دیکھ بھال اور اسے چلانے کے لیے فرانسیسی جاپانی کنسورشیم کے ساتھ 15 سالہ معاہدہ کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے زیر اہتمام ایک عوامی ٹینڈر کے بعد 542 ملین امارتی درہم (147 ملین ڈالر) کی لاگت سے یہ معاہدہ تین کمپنیوں کیلس، مسٹوبشی ہیوی انڈسٹریز انجینئرنگ اور میتسوشی کارپوریشن کو دیا گیا، یہ گروپ 8 ستمبر 2021 کو معاہدے کے تحت اپنے فرائض سنبھالے گا۔

دبئی میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطاہر کا کہنا ہے کہ کنسورشیم دبئی میٹرو ریڈ اور گرین لائنز کے علاوہ روٹ 2020 کے آپریشن اور بحالی کی خدمات انجام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دبئی ٹرام آپریشن، میٹرو اور ٹرام نیٹ ورک کے تمام اثاثوں بشمول ٹرینوں، کنٹرول سینٹرز، اسٹیشنز اور اس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو بھی پورا کرے گا۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطاہر نے کہا یہ گروپ خود کار میٹرو اور کرایے کے نظام کے آپریشن اور دیکھ بھال کا بھی ذمہ دار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے ریل آپریشن کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق آؤٹ سورس کرنا عوامی خدمات کی استعداد کار بڑھانے کی دبئی کی وسیع کوششوں کے مطابق ہے۔

مطر محمد الطاہر نے کہا ’لندن، سنگاپور، پیرس اور سڈنی جیسے شہروں میں مشہور میٹرو لائنز میں میٹرو اور ٹرام آپریشن کی دیکھ بھال اورآؤٹ سورسنگ ایک عام عالمی رواج ہے۔

Comments

- Advertisement -