منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

دبئی: گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس جنرل ہیڈ کوارٹر نے ڈرائیور حضرات کے لیے مخصوص سڑکوں پر رفتار کی حد بڑھادی ہے۔

حکام کی جانب سے العمردی اسٹریٹ اور شیخ زاید بن حمدان اسٹریٹ کے حصوں پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ 30 ستمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا، آر ٹی اے نے مکمل انجینئرنگ اور تکنیکی مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

شیخ زاید بن حمدان النہیان اسٹریٹ پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد دبئی العین روڈ اور اکیڈمک سٹی راؤنڈ آباؤٹ کے درمیان 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھائی جائے گی۔

- Advertisement -

اکیڈمک سٹی راؤنڈ آباؤٹ اور الخوانیج اسٹریٹ کے درمیان زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد کو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھایا جائے گا، الخوانیج اسٹریٹ اور امارات روڈ کے درمیان العمردی اسٹریٹ پر بھی رفتار کی حد کو بڑھاتے ہوئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک معیاری بنایا جائے گا۔

دبئی پولیس جنرل ہیڈ کوارٹر سے بات چی کے بعد العمردی اسٹریٹ اور شیخ زاید بن حمدان النہیان اسٹریٹ کے کچھ حصوں پر رفتار کی حدود کو بڑھایا گیا ہے۔

آر ٹی اے کی طرف یہ فیصلہ مکمل انجینئرنگ اور تکنیکی مطالعہ کے بعد کیا گیا جس کا مقصد ان دو سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور سڑک کی حفاظت کو بڑھانا ہے، دونوں سڑکوں کو حال ہی میں تیار اور وسیع کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں