تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دبئی نے 36 لاکھ ڈالر کی آن لائن لاٹری کو دھوکہ قرار دے دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی ( ڈی ایف ایس اے) نے عوام الناس کو ایک آن لائن دھوکے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی اے نے ایک جعلی ڈاکیومنٹ کی تصاویر جاری کی ہیں ، اس ڈاکیومنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی نے دبئی نیشنل لاٹری فاؤنڈیشن 2018 کے نام سے ایک آن لائن انعام کا اعلان کیا ہے ۔

اس جعلی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 36 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتنے کے لیے خوش قسمت شخص کو 36 گھنٹے کے اندر 36 ہزار ڈالر رجسٹریشن کے لیے جمع کرانے ہوں گے اور ا سکا مقصد فنڈ ٹرانسفر کرنے کے لئے قانونی اجازت حاصل کرنا ہے۔

دھوکے بازوں نے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کا نہ صرف نام اور لوگو استعمال کیا ہے بلکہ اس پر ڈی ایف سی اے کے چیئر مین کے دستخط بھی ہیں۔دھوکے بازوں نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ دبئی کے کئی بینکوں کے نام اور حکومتی وزارت کا نام بھی استعمال کیا ہے۔

دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ دبئی نیشنل لاٹری فاؤنڈیشن کے نام سے کوئی ادارہ وجود نہیں رکھتا لہذا اسے کسی دستاویز پر یقین نہیں کیا جائے۔ یہ دستاویز جعلی ہے اور اسے ادارے کی جانب سے نہیں بھیجا گیا۔

دھوکے بازوں نے ڈی ایف سی اے کا نام ، لوگو ، چیئر مین کے دستخط، دو بینکوں کے نام اور متحدہ عرب امارات کی وزارت کا نام دھوکہ دہی کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کا انہیں قانونی طور پر کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ڈی ایف سی اے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک پیج الرٹ کے نام سے قائم کررکھا ہے جس میں اس نوعیت کی دھوکے بازی کے حوالے سے مستقل معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور عمومی دھوکہ بازی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ عوام نو سر بازوں سے محفوظ رہیں، بالخصوص وہ لوگ جو صارفین سے کسی بھی قسم کی ایڈوانس فیس مانگتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -