تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی کے ’جیٹ مین‘ المناک حادثے میں جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے جیٹ مین تربیتی کیمپ کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ونسنٹ ریفٹ کو دبئی میں جیٹ مین کے نام سے شناخت حاصل ہوئی۔ انہوں فضا میں ایسے شاندار اسٹنٹ کرتے تھے جنہیں دیکھنے والے پلکیں جھپکانا بھول جاتے تھے۔

ایک روز قبل ونسنٹ ریفٹ دبئی کے صحرا میں ہونے والی تربیتی مشق کے لیے پہنچے تو اُن کے ساتھ اندوہناک سانحہ پیش آیا جو اُن کی موت کا باعث بن گیا۔

جیٹ مین دبئی نے ونسنٹ ریفٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے یہ بات ناقابلِ تصور ہے کہ جیٹ مین ہمیں چھوڑ گئے، وہ دبئی میں تربیتی کیمپ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں فوت ہوئے‘۔

ونسنٹ ریفٹ کی یادگار تصویر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ونس ایک باصلاحیت ایتھیلیٹ  تھے جنہیں نہ صرف ٹیم کے لوگ سپورٹ کرتے تھے بلکہ دبئی کا ہر دوسرا شہری اُن سے محبت کرتا تھا۔

جیٹ مین نے ونسنٹ کی موت پر اُن کے اہل خانہ اور دوستوں سے بھی تعزیت کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یادگار ویڈیو

Comments

- Advertisement -