جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یو اے ای، بیروزگار پاکستانی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کا رہائشی 31 سالہ بیروزگار پاکستانی نوجوان لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر 31 سالہ راجہ نامی پاکستانی نوجوان نے سالگرہ کے روز ایک ملین درہم کی لاٹری جیت لی، نوجوان کی لاٹری کے چھ میں سے 5 نمبر میچ کرگئے۔

سالگرہ کے روز راجہ کو خبر ملی کہ اس نے محظوظ لائیو ڈرا میں ایک ملین درہم جیت لیے ہیں، لاٹری کے 14ویں ڈرا کا اعلان کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق راجہ ایک لاجسٹک کمپنی میں بطور اکاؤنٹ منیجر کام کررہا تھا تاہم دو مہینے پہلے اس نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا اور نئی ملازمت کی تلاش شروع کردی تھی۔

پاکستانی نوجوان نے بیروزگار ہونے کے بعد بھی لاٹری کا ٹکٹ لینا نہ چھوڑا اور اسی عادت نے اس کی زندگی بدل دی۔

راجہ کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ کے دن کروڑ پتی بننا حیران کن اور شاندار احساس ہے، سالگرہ کا اس سے شاندار تحفہ کوئی اور نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انعام جیتنے سے ایک دن پہلے تک میں بہت پریشان تھا اور نوکری کی تلاش میں تھا سوچا نہیں تھا کہ قسمت اس طرح مجھ پر مہربان ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈرا میں شرکت کے لیے 35 درہم کی لاٹری خریدی جاتی ہے، محظوظ کا اگلی قرعہ اندازی 4 ستمبر کو رات 9 بجے ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں