ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

یو اے ای نے ویزے سے متعلق اہم اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یہ وطن سب کے لیے کے سلوگن کے تحت تین روزہ ویزا مہم شروع کی گئی ہے۔

گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں رہائشیوں، سیاحوں کے لیے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جنہیں ویزا یا رہائش سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

ریزیڈنسی اتھارٹی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’دبئی آپ کو یہ وطن سب کے لیے مہم کے لیے مدعو کررہا ہے جس کا مقصد داخلہ اور رہائشی قوانین کی تعمیل کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہم 25 سے 27 فروری تک دبئی سٹی سینٹر دیرا میں جاری رہے گی۔مہم کا وقت صبح 10 سے رات 10 بجے تک ہوگا مقررہ وقت اور تاریخ پر جن رہائشیوں کو ویزا مسائل کا سامنا ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں