اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عالمی سیاحت کی دوڑ ، دبئی نے پیرس سمیت دیگر ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : عالمی سیاحت کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر دبئی نے پیرس کو شکست دے دی، ٹوارزم کمپنی نے کہا دبئی کو انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر بہترین سیاحتی مقام کادرجہ حاصل ہونا حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عالمی سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی نے سوشل میڈیا بالخصوص انسٹا گرام پرجاری ایک مہم کے دوران سیاحت کے میدان میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ٹوا رزم کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی نے سال 2019ءکے لیے اہم ترین سیاحتی مقامات کا تعین کیا اور سیاحتی اعتبار سے شہروں کی درجہ بندی کا عمل سوشل میڈیا پر چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

اس درجہ بندی میں دبئی کو دنیا 50 شہروں میں چوتھا بہترین سیاحتی مقام قرار دیاگیا ہے، یوں دبئی نے پیرس، استنبول، لاس اینجلس، ماسکو، ٹوکیو، برلن، ٹورنٹو، ہانگ کانگ، امسٹرڈام، سڈنی اور ملبرنکو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا بالخصوص انسٹا گرام اور ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کےساتھ دبئی کی پوسٹ کردہ تصویرکو 8 کروڑ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں : دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری

کمپنی کاکہنا تھا کہ دبئی کو انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر بہترین سیاحتی مقام کادرجہ حاصل ہونا حیران کن ہے، یہ پہلا موقع ہے جب دبئی نے پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے مارچ میں عالمی ادارے نے سال 2019 کے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی تھی، جس میں  مراکش اور دبئی نے گزشتہ برس کی فہرست کے حساب سے درجہ بندی میں ترقی کی، غیرملکی سیاحوں نے ان دونوں شہروں کے متعدد مقامات کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں