جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دبئی: کونسی پرواز سے اضافی 23 کلو سامان لے جانے کی اجازت؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی سے منیلا جانے والی پروازوں میں رمضان پروموشن کے دوران 23 کلو اضافی سامان الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلپائن ایئر لائنز (PAL) نے اعلان کیا کہ دبئی سے منیلا جانے والے مسافر رمضان کے مقدس مہینے میں اضافی سامان الاؤنس حاصل کر سکتے ہیں۔

کیریئر نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ خصوصی پیشکش ان لوگوں پر لاگو ہوتی ہے جو 12 مارچ سے 3 اپریل 2024 تک اپنے سفر کی بکنگ کر رہے ہیں یا سفر کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ سہولت یک طرفہ اور راؤنڈ ٹرپ دونوں پروازوں کے لیے کارآمد ہوگی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافر عام طور پر 23 کلوگرام وزنی سامان کے دو حصوں میں لے جاتے تھے تاہم پرومو کے ساتھ، انہیں 23 کلوگرام پر تیسرا حصہ بھی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مسافر کو کل 69 کلوگرام سامان الاؤنس ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں