دبئی میں پاکستانی ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو 101000 درہم واپس کر دیے۔
محمد سفیان ولد محمد ریاض آرائیں کو البرشہ پولیس سنٹر میں ان کی ایمانداری کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔
لیموزین رینٹل کمپنی میں ڈرائیورنگ کی نوکری کرنے والے پاکستانی ڈرائیور نے مسافر کو اس کی رقم لوٹا دی تھی جو وہ ٹیکسی میں چھوڑ گیا تھا۔
انہوں نے دبئی پولیس کی جانب سے دیے گئے اعزاز پر اظہار تشکر کیا۔ محمد ریاض نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے فرض کے مضبوط احساس اور مالک کے حقوق اور املاک کے تحفظ کی اہمیت نے اسے فوری کارروائی کرنے اور رقم البرشا پولیس سنٹر تک پہنچانے پر مجبور کیا تھا۔
انعام دینے کی تقریب میں اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی جن میں البرشہ پولیس سینٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل ماجد سلطان السویدی بھی شامل تھے جنہوں نے محمد ریاض کی دیانتداری کو معاشرے کی عظیم اقدار کی ایک روشن مثال کے طور پر سراہا۔