منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دبئی :‌ قتل کے الزام میں پاکستانی شہری کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: عدالت نے اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے کچھ روز قبل پاکستانی شہری کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس نے شراب کے نشے میں اپنے روم میٹ بھارتی شہری کو تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت ملزم کی اپنے ساتھی سے پہلے زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم نے تیز دھار آلے سے مقتول کے سینے پر وار کردیا جس کے نتیجے میں بھارتی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ شخص انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ سینے پر لگنے والے گہرے رخم کے باعث ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی شہری نے عدالت میں شراب کے نشے میں اپنے ساتھی پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو سات برس قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم اور مقتول کئی برس سے ایک رہائش پذیر تھے تاہم حادثے کے روز کسی مسئلے پر گفتگو کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور مجرم نے بھارتی شہری کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں