تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی: خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا پاکستانی گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 22 سالہ لڑکی سمیت 6 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 22 سالہ پاکستانی نوجوان کو سزا سنائی ہے۔

دئبی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش متاثرہ فرانسیسی خاتون سمیت 6 خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت نے مذکورہ شخص کو سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں چھٹی کے بعد اپنے گھر جاری تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ پاکستانی نوجوان میرا تعاقب کررہا ہے، جو میرا مسئول بھی ہے‘۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نزدیکی عمارت میں داخل ہوگئی اور عمارت کے سیکیورٹی گارڈز سے مدد ملزم کو پکڑنے کے لیے مدد کی درخواست کی، تاہم جب تک وہ موقع سے فرار ہوچکا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پولیس سارجنٹ نے ملزم کو حراست میں لینے اور واقعے کی تحقیقات کرنے لیے ’دیر بالاک‘ کے نام سے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں لگے ہوئے سیکیورٹی کیمروں کی جانچ پڑتال کی، ویڈیوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ پاکستانی شخص لڑکی کو چھونے کی کوشش کررہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سارجنٹ نے ملزم کی تصاویر آپریشن میں حصّہ لینے والی خصوصی ٹیم کو بھیجوادی تاکہ مذکورہ شخص کو شناخت کرنے میں آسانی ہوسکے۔ جس کے ملزم کو سپر مارکیٹ سے گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -