جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دبئی پولیس کو عوام میں کیمرے استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی پولیس کو عوامی مقامات میں سیکورٹی کیمرے استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔

گلف نیوز کے مطابق اب دبئی پولیس عوام میں سیکورٹی کیمرے استعمال کرنے کی مجاز ہوگی، پولیس کیمروں سے فوٹیج بنا کر اسے تفتیشی عمل اور دیگر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکے گی۔

یہ پیش رفت دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کی صورت میں سامنے آئی ہے جو کہ دبئی پولیس کی سرگرمیاں اور استعداد کار بڑھانے کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔

دبئی میڈیا آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس قرار داد کا مقصد دبئی پولیس کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور اپنے اہلکاروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

پولیس افسران کو کسی بھی سیکورٹی فوٹیج کی منتقلی، محفوظ رکھنے، ترسیل یا شائع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ دبئی پولیس یا عدالتی اتھارٹی میں تفتیشی حکام کی تحریری اجازت نامے کے بعد فوٹیج کو شیئر کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں