پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

دبئی میں بچی نے ہزاروں درہم سے بھرا گمشدہ بیگ پولیس کے حوالے کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں 8 سالہ بچی نے پیسوں سے بھرا بیگ واپس کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے بچی کو اعزاز دیا گیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق 8 سالہ للی جمال رمضان جو کہ ایک مصری تارک وطن ہے کو دبئی پولیس نے اس وقت اعزاز سے نوازا جب اس نے 17,000 درہم نقد واپس کردی جو اسے ایک شاپنگ مال سنیما میں ملی تھی۔

میجر جنرل ایکسپرٹ خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے للی کو اس کی قابل ستائش ایمانداری کے لیے سراہا اور اسے اس کے اہل خانہ کے سامنے تعریفی سند پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ان اقدار کی عکاسی کرتے ہیں جنہیں نوجوانوں میں پروان چڑھایا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک زیادہ قابل اعتماد اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب للی اور اس کے والدین ایک شاپنگ مال میں تھے۔ سنیما کے ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب ایک بینچ پر انتظار کرتے ہوئے اس نے سیٹ پر پیسوں کا بنڈل دیکھا۔

بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس نے اسے اپنے والد کے حوالے کر دیا، جو رقم دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فیملی نے فوری طور پر الرشیدیہ تھانے میں رپورٹ کیا اور رقم واپس کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں