جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات میں بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے کے جرم میں دبئی پولیس کے اہلکار کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے 23 سالہ سوڈانی اہلکار کو ساتھی اہلکار کے ہمراہ بے گناہ غیرملکی شخص کو گرفتار کرنے اور اس سے رشوت لینے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو ایک سال کی سزا پوری ہونے پرملک بدر کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دبئی پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے دوران متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اہلکار سے نائٹ کلب میں ملا اوراسے لفٹ دی اور جب وہ شیخ زید روڈ پر پہنچا تو2 پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا۔

غیرملکی شخص کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے گرفتار کرکے کار میں بٹھا لیا اور 3000 درہم لے لیے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار اس کی کار ڈرائیوکرکے چلا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں